اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرول پر 47 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل پر 51 روپے 41 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت خرید سے 100 فیصد زائد ٹیکس کیوں وصول کر رہی ہے۔جواب میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان
عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، خطے میں پاکستان میں تیل کی قیمت اس وقت سب سے کم ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد ٹیکس لے رہے ہیں ، سپلائی کی مد میں 9 روپے 70 پیسے وصول کئے جا رہے ہیں، پیٹرول پر 47 روپے 86پیسے اور ڈیزل پر 51 روپے 41 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہے ہیں، اگر حکومت ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو سینیٹ کی لائٹس اور ارکان کی تنخواہ کا خرچہ کون دے گا۔