اسلام آباد (این این آئی) ملک بدر کرنے کا معاملہ ،وزارت داخلہ نے امریکی بلاگر سنھتیا ڈی رچی کو کلین چٹ دیدی ۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔دوران سماعت وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا ۔وزارت داخلہ نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو کلین چٹ دے دی۔ وزار ت داخلہ کے مطابق سنتھیا ڈی رچی کا ویزہ 31 اگست تک موجود ہے۔
کرونا وبا کی وجہ سے تمام غیر ملکیوں کی ویزے میں 31 اگست تک توسیع دی گئی ہے، سینتھیا رچی کے پاس کارآمد ویزہ موجود ہے۔ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیاکہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا نہ غیر قانونی نہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔درخواست گزار نے ویزہ نہ ہونے پر سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری کی استدعا کی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ جمعہ تک حتمی دلائل طلب کر لئے