پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

زندگی بھر کوئی فیس نہیں،معروف بینک نے زبردست فیچرز والے کریڈٹ کارڈز متعارف کروادئیے

datetime 16  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لا ئن )سعودی عرب میں ریاض بینک نے سالانہ فیس کے بغیر کریڈٹ کارڈز متعارف کروا دیئے ہیں  جبکہ کریڈٹ کارڈز میں مختلف فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں ریاض بینک نے سالانہ فیس کے بغیر مختلف قسم کے کریڈٹ کارڈز متعارف کروائے ہیں۔

بینک نے  کریڈٹ کارڈز میں متعدد خصوصیات رکھی ہیں، مثلاً کوئی بھی کھاتے دار سالانہ فیس ادا کیے بغیر مفت کریڈٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے اور اسے زندگی بھر کوئی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی۔دوسری خصوصیت یہ ہے کہ ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاؤنج تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔ مختلف پیشکشوں اور رعایتوں سے فائدہ حاصل کیا جا سکے گا۔ریاض بینک کے کریڈٹ کارڈز کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ قسطوں پر اشیا فروخت کرنے والے پروگرام سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ عام طور پر قسط والے پروگرام میں ادائیگی کی سہولت ہوتی ہے اور اس سلسلے میں لچک دار پالیسی اپنائی جاتی ہے۔سالانہ منافع زیرو پوائنٹ سے چلتا ہے جو نہایت معمولی ہے، ایک اور اہم فیچر یہ ہے کہ مارکیٹنگ کے دوران دھوکہ دہی کی وارداتوں سے کریڈٹ کارڈ محفوظ رہتا ہے۔ ریاض بینک نے کریڈٹ کارڈز صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…