اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ علی زیدی نے میرے خلاف میری غیر موجودگی میں ایک رپورٹ پڑھی اور الزام لگایا گیا،غیر مصدقہ،غیر تصدیق شدہ پلندے پڑھے گئے،میں قواعد سے انحراف نہیں کروں گا،لیکن جو الزامات لگائے گئے ان کے جواب دینا فرض ہے۔ایک بار نہیں ہزار بار کہوں گا،بیس سے زائد وزرااعظم آئے اور سب سے زیادہ بات سے مکرنے اور یوٹرن لینے والا پہلا وزیراعظم آیا ہے،
اس موقع پر سپیکر نے عبدالقادر کے رویہ کے اخلاقیات کے منافی قرار دیکر پھر مائیک بند کر دیا،عبدالقاد ر نے کہا کہ اور نہیں آج تو ایتھوپیا نے بھی اپنی واچ لسٹ میں ڈال دیا ہے،ہماری کرکٹ ٹیم افغان آئیر لائن میں گئی،یہ ہماری عز ت رہ گئی،سپیکر نے کہا کہ ایسا رویہ رکھا گیا تو مائک بند کر دوں گا،راجہ پرویز اشرف نے سفارش کی تو سپیکر نے کہا کہ اخلاق سے گری ہوئی بات کسی صورت برداشت نہیں ہے۔