بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرا ت آنا شروع معروف برطانوی کمپنی نے پاکستان میں اڑھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کردی

datetime 12  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) برطانوی کمپنی نے پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کردی۔تفصیلات کے مطابق کرونا کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آن لائن کاروباروں کو فروغ ملا ہے، اسی کے پیش نظر برطانیہ کی

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی ’وی ایم انٹرایکٹیو‘ نے مقامی کمپنیemeds.pk کے ذریعے پاکستان کے ہیلتھ ٹیک ایکوسسٹم میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ای ایم انٹرایکٹیو کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایلکس کالاوریزوس نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیک انڈسٹری برق رفتاری سے ترقی کررہی ہے اور اس صنعت میں حکومت کی دلچسپی کے پیش نظر سرمایہ کاری کا یہ سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبائی صورتحال میں پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کی کارکردگی نسبتاً بہتر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں۔برطانوی کمپنی سرمایہ کاری اور مقامی کمپنیوں کو تربیت کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں ہیلتھ ٹیک کے تصور کو بدلنے کے لیے سپورٹ فراہم کرہی ہے۔emeds.pk کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عماد شیخ نے کہا کہ ادویہ کیلئے درجہ حرارت برقرار رکھنا بے حد اہم ہے، بصورت دیگر یہ ناکارہ ہوجاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…