موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیئے

11  جولائی  2020

جنیوا(آن لا ئن) عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے انکشاف کیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق انفیکشن میں سب سے زیادہ اضافہ امریکہ، برازیل، انڈیا اور جنوبی افریقہ میں ہوا ہے۔ عالمی ادارہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کورونا وائرس کے خلاف ناکافی اقدامات پر پھٹ پڑے۔ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کے خطرے سے بچنے کے لیے تمام ممالک کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور لاک ڈاوَن کے بعد کورونا سے بچاوَ کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت ہو گی۔ یہ سمجھنا سب سے بڑی غلطی ہے کہ کورونا کچھ بھی نہیں اور ایسا ہونا عالمی اور قومی سطح پر قیادت کا فقدان ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے جو ہمیں بہت ساری جانیں ضائع کرنے پر مجبور کرتا ہے اور تقسیم ہو کر ہم اس وائرس کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کا ایک مشترکہ دشمن کے خلاف اکٹھا نہ ہونا افسوسناک ہے اور یہ ایک ایسا دشمن ہے جو انسانوں کو اندھا دھند قتل کر رہا ہے۔ کیا ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہماری تقسیم وائرس کے لیے کتنا فائدہ مند ہے ؟ عالمی طاقتیں یکجہتی کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس وقت یہ ان کا امتحان ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…