ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

جاندار کردار ہوتو بڑے بجٹ کی فلم میں کام کیلئے تیار ہوں‘ ریچاچڈا

datetime 29  جون‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریچاچڈا نے کہا ہے کہ اگر کردار جاندار ہوتو وہ بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔مجھے ہر ماہ بڑے بینرز کی طرف سے پیشکش کی جارہی ہے مگر میں انکار کردیتی ہوں کیونکہ ان میں میرا کردار کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا ”ریچا چڈاجنہوںنے فلم ”اوے لکی لکی اوے“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا کا کہنا ہے کہ ”مسان“ میں میرا کردار انتہائی مختلف ہے جب کہ ”میں اور چارلس “میںا یک ایسی لڑکی کے کردار میں جو کسی وقت کسی کا بھی مذاق بنادیتی ہے جب کہ ”جیا اور جیا“ میں خاموش اور شرمیلی لڑکی کے کردار میں ہوں ۔”اور دیواداس“ میں سماجی کارکن بن رہی ہوں۔”کیبرے“ میں ایسی لڑکی کے کردار میں ہوں جو خود کو منوانا اور کچھ کر دکھانا چاہتی ہے جب کہ ”چاک اینڈ ڈسٹر“ میں خاتون صحافی کے مختصر کردار میں ہوں انتہائی مضبوط ہے ان تمام کرداروں کو نبھانے کی وجہ صرف میری یہی کوشش ہے کہ میں ہر وہ فلم جو کرنے جارہی ہوں میں ایک نیا تجربہ کروں ۔ فلم ”مسان“ جسے رواں برس کینز فلم فیسٹیول میں پیش کیا جاچکا ہے اور 24جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ریچا چڈا نے کہا کہ کینزاوردیگر فلم فیسٹیولز میں دکھائی جانیوالی فلموں کو آرٹ فلمیں تصور کیا جاتا ہے جب کہ میری یہ فلم دوسرں سے مختلف ہے اور میں نے اچھے طریقے سے اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ یہ باکس آفس پر بہترین کارکردگی دکھائے گی ۔ریچا کا مزید کہنا تھا کہ فلم ”مسان “ بڑے بجٹ کی فلم نہیں ہے اور اس کے باکس آفس پر زیادہ بزنس کرنے کی توقع بھی نہیں ہے اس کے باوجود اسے بھارت بھر میں 300 سینما گھروں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…