پاکستان کی بڑی کامیابی جرمن لگژری برانڈ کا سپورٹس وئیر کی تیاری کیلئے پاکستانی کمپنی کو آرڈر

10  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن)معروف جرمن لگژری فیشن برانڈ ‘ہوگو باس’ نے اسپورٹس وئیر کی تیاری کے لیے پاکستانی کمپنی کو آرڈر دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن لگژری فیشن برانڈ ہوگو باس کی جانب سے اسپورٹس وئیر کی تیاری کے لیے پاکستانی کمپنی کو آرڈر دینا پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اور برآمدات کے لیے خوش آئند ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہوگو باس نے ایک پاکستانی کمپنی کو اسپورٹس وئیر کا آرڈر دیا ہے’۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ’یہ کامیابی پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی کوشش کے نتیجے میں 35 ویں آئی اے ایف فیشن کنونشن کے پاکستان میںانعقاد کی بدولت حاصل ہوئی ہے‘۔عبدالرزاق داؤد نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر اعجاز کھوکھر کو بھی مبارکباد پیش کی۔ واضع رہے کہ معروف جرمن لگڑری فیشن برانڈ ‘ہوگو باس’ کپڑے جوتے اور پرفیومز بناتی ہے جب کہ برانڈ نے حال ہی میں اپنے اسپورٹس وئیر متعارف کرانیکا بھی اعلان کیا ہے جس کے لیے کمپنی نے پاکستان کو آرڈر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…