کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ5900روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں
فی اونس سونے کی قیمت1776ڈالر مستحکم رہی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سوناایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ5ہزار900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 90ہزار792روپے ہو گئی۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل 7 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوکر 90 ہزار 792 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے یکم جولائی کو ملک بھر میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی ،آل پاکستان جیم اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے درآمد نہ ہونے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے، وباءکے باعث درآمد اور برآمد دونوں شدید متاثر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا ایک لاکھ 5 ہزار 900 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 6000 روپے کم ایک لاکھ 11 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔



















































