پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

یورپی یونین کی پابندی کے باعث پی آئی اے کو کتنا بھاری نقصان ہو گا؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا جس سے بچنے کیلئے پاکستانی سفارت کاروں سمیت برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں با اثر پاکستانی نژاد افراد سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار پی آئی اے کے ساتھ مل کر یورپی یونین سیفٹی ایجنسی

میں آئندہ ہفتے اپیل دائر کریں گے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے یورپی یونین اوربرطانیہ میں پاکستانی نڑاد پارلیمنٹرین سے بھی رابطہ کیا ہے اور پائلٹ کے جعلی لائسنس کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیاہے۔ذارئع کے مطابق پاکستانی نژاد نمائندگان کو بتایا گیا کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پی آئی اے برطانیہ کیلئے ہفتہ وار 23پروازیں آپریٹ کررہی تھی جن میں سے لندن کیلئے9 مانچسٹر 10 اور 4برمنگھم کیلئے آپریٹ ہوتی تھیں جبکہ یورپ کیلئے6پروازیں چلائی جاتی تھیں۔یورپ میں پیرس، میلان،بارسلونا اور کوپن ہیگن شامل تھے یورپی یونین کی جانب سے پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کو برطانیہ اور یورپ سے 33 ارب روپے سے زائد ریونیو کے نقصان کا خدشہ ہے اس کے علاوہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے رواں سال پی آئی اے حج آپریشن بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے12ارب روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔ سعودی عرب میں عالمی پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ سیزن بھی نہیں کرسکی۔ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو 33 ارب روپے سے زائد کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا جس سے بچنے کیلئے پاکستانی سفارت کاروں سمیت برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں با اثر پاکستانی نژاد افراد سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…