جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران نئے کورونا وائرس کی ممکنہ دوا کے حوالے سے جاری کلینیکل ٹیسٹس کے ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے گزشتہ روز جنیوا میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کی بریفنگ کے
دوران یہ اعلان کیا۔ اس عالمی ادارے کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ اس ممکنہ دوا کی بڑی تعداد میں دستیابی کے بارے میں پیشن گوئی کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ دنیا بھر میں کووڈ انیس کے مہلک مرض سے اب تک تقریبا گیارہ ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے پانچ لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات بھی ہو چکی ہیں۔