جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے سکول میں اچھی کارکردگی دکھائیں تو اپنے گھر میں روزانہ یہ کام کریں ، محققین نے زبرست مشورہ دیا

datetime 4  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے سکول میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور بااخلاق ہوں، تو خاندان کے تمام افرد مل کر کھانا کھانے کی عادت اپنائیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ 2012ءمیں ہونے والے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں

تین تہائی سے بھی کم خاندان ہر روز اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، جس کے باعث بچوں کے مزاج پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ماہرین نفسیات نے نئی تحقیق کے لئے سکولوں میں پڑھنے والے 6 سے11 سال کی عمر کے بچوں کا اپنا ہدف بنایا اوران کے رویے، سکول میں کارکردگی اور سماجی مہارتوں کا تجزیہ کیا۔ فیملی سائیکالوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والے اس تحقیق میں ماہرین نے یہ پتہ چلایا کہ جو خاندان اکٹھے کھانا کھاتے ہیں، ان کے بچے مثبت سماجی مہارتوں کے حامل اور سکول میں ان کی کاردگی دوسروں کی نسبت 10 فیصد زیادہ بہتر پائی گئی۔ اس ضمن میں مڈل سیکس یونیورسٹی میں ماہر نفسیات ڈاکٹر فیونا سٹار کا کہنا ہے کہ ” اکٹھے مل کر کھانا کھانے سے والدین کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ جان سکیں کہ ان کے بچوں کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ اور یہ وہ وقت ہوتا ہے، جب بچوں کو بولنے اور سننے کی مہارتیں سیکھنے کے لئے والدین کی مدد درکار ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…