پیر‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط اسد قیصر سے کیا مطالبہ کردیا؟مندرجات سامنے آگئے

datetime 4  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر آئین کے دفاع اور تحفظ میں ساتھ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔مسلم لیگ (ن) نے آئینی اعتراضات اٹھادئیے اور کہاکہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پرکابینہ کمیٹی کی تشکیل غیرآئینی ہے۔

پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف ، بیرسٹر محسن نواز رانجھا کے دستخطوں سے خط سپیکر کو ارسال کیا گیا ۔مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی رانا ارادت شریف خان، احمد رضا مانیکا، رشید احمد خان اور شہناز سلیم ملک کے بھی خط پردستخط موجود ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے خط میں کہاگیاکہ روزیلٹ ہوٹل کی نجکاری دستور کے منافی، کاروباری مفادات کے لحاظ سے نامناسب اور عوامی سرمائے کا ضیاع ہے۔مسلم لیگ (ن) کے خط میں کہاگیاکہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری پر متعلقہ مجلس قائمہ نے اعتراض اور سوالات اٹھائے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے خط میں کہاگیاکہ مجلس قائمہ نے سوال اٹھایا ہے کہ پی آئی اے کا یہ ہوٹل مالی بوجھ یا بے کار نہیں، پھر اس وقت کیوں بیچا جارہا ہے؟ ۔مسلم لیگ (ن) کے خط میں کہاگیاکہ کمیٹی کا سوال ہے کہ سیاحت اور ہوٹل کا کاروبار اس وقت تباہ ہے، پھر اس موقع پر ہی اسے فروخت کرنے کی کیا مجبوری ہے۔مسلم لیگ (ن) کے خط میں کہاگیاکہ کمیٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ روزیلٹ ہوٹل کی فروخت کے لئے نجکاری آرڈیننس 2000اور قواعد کے مطابق حکومت نے عمل کیا؟۔ خط میں کہاگیاکہ آئین کے دفاع، تحفظ اور اسے برقرار رکھنے کی آپ سمیت ہم سب منتخب ارکان نے قسم کھا رکھی ہے۔

خط میں کہاگیاکہ مشیر خزانہ، مشیر تجارت وسرمایہ کاری اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو ایگزیکٹو اختیار دینا غیرآئینی ہے ۔ خط میں کہاگیاکہ کابینہ کمیٹی میں شامل غیرمنتخب نمائندے پی آئی اے ہوٹل کی نجکاری سمیت ایسے دیگر تمام امور انجام نہیں دے سکتے۔ خط میں کہاگیاکہ آئین کی رو سے ایسا کوئی بھی اقدام دستور وقانون کی خلاف ورزی اور ابتدا سے ہی کالعدم ہے ۔

آئین کا ابتدائیہ، قرارداد مقاصد اور شق دو اے واضح ہے کہ اختیار عوام کے چنیدہ افراد کے ذریعے ہی استعمال ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے خط میں کہاگیاکہ یہی وجہ ہے کہ آئین میں غیرمنتخب افراد سے حلف نہیں لیاجاتا کیونکہ وہ منتخب ایوان، حلقے اور مجاز عوامی فورمز پر جوابدہ نہیں،روزویلٹ ہوٹل نیویارک میں واقع ہے جو کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ، جائیداد کی قیمتیں اس وقت انتہائی کم ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ کورونا کی وجہ سے پروازوں کی طرح سیاحت اور ہوٹل کا شعبہ بھی بدترین متاثر ہوا ہے،کابینہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن منسوخ کیاجائے اور روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری ، لیز پر دینے کا تمام عمل روکا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…