بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

datetime 4  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے 26جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی میں 2 اعشاریہ 29 فیصد کا اضافہ ہوگیا-ایک ہفتے کے دوران پیٹرول 33.97 فیصد، ڈیزل 26.21 فیصد، ایل پی 5.54 فیصد، ٹماٹر 19.23 اور پیاز کی قیمتوں میں 2.37 فیصد اضافہ ہوا جو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد چینی کی قیمت 80.58 روپے سے بڑھ کر 80.82 روپے فی کلو ہوگئی۔اسی طرح سرخ مرچ 19 روپے اور ٹماٹر 11 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جب کہ ایک ہفتے میں انڈے ڈھائی روپے فی درجن، مرغی کا گوشت ساڑھے 4 روپے، دال ماش ایک روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 68 روپے مہنگاہوا، اس کے علاوہ چاول، پیاز اور چھوٹا گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…