جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

فیصل آباد :گھریلو جھگڑے پر ماں نے دو بچوں کو قتل کر دیا

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں ماں اپنی خوشیوں کی قاتل خود بن گئی ، گھریلو جھگڑے پر ماں نے اپنے دو جگر گوشوں کو کلہاڑی کے وار کرکے موت کی وادی میں بھیج دیا ، پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ سمندری روڈ پر واقع ڈجکوٹ کے نواحی گاو¿ں میں سنگ دل خاتون کی بربریت نے انسانیت کو شرمندہ کردیا۔ بچوں کے لیے ڈھال بن جانے والی ماں کی ممتا ہی مرگئی ، پتھردل خاتون نے گھریلو جھگڑے پر اپنی ہی گود اجاڑ لی۔ 34 سالہ سلمیٰ خاوند سے لڑ کر میکے آئی ، غصے سے جنونی ہوجانے والی خاتون نے آتے ہی درندگی سے کلہاڑی کے وار کیے اور اپنے دو معصوم بچوں 5 سالہ مبشر اور 7 سالہ معافیہ کو موت کی گہری کھائی میں اتار دیا۔ سلمیٰ کی شادی 10 برس پہلے ڈجکوٹ میں شکور نامی شخص سے ہوئی تھی۔ دردناک واقعے سے پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں معصوموں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے آلہ قتل برآمد کے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے خاوند سے رابطہ ہو گیا اور جلد ہی مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو سزا دلوائی جائے گی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…