پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گھر والے کورونا مریض کی لاش ڈیپ فریزر میں رکھنے پرکیوں مجبور ہو گئے؟ سرد خانے والوں کا بھی لاش رکھنے سے انکار، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 2  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں ڈاکٹر کی جانب سے موت کا سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار پر گھر والے کورونا مریض کی لاش دو دن تک ڈیپ فریزر میں رکھنے پر مجبور ہو گئے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں 71 سالہ کورونا وائرس کا مریض گھر میں ہی دم توڑ گیا، مریض کے لواحقین کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ڈاکٹر کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دینے سے

انکار کر دیا گیا، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کے نہ ہونے پر سرد خانے والوں نے بھی لاش رکھنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مریض کے گھر والوں پر شہری حکوت کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا۔ کہ وہ اپنے مریض کی لاش محفوظ رکھنے کے لیے ایک ڈیپ فریزر کا انتظام کریں اور اْس میں اپنے مریض کی لاش کو کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنے تک رکھیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت، شہری حکام، پولیس اور سیاستدانوں کی جانب سے کوئی مدد نہ ملنے پر گھر والے اپنے مریض کی لاش گھر لے آئے اور ڈیپ فریزر میں رکھ دی، اس واقعے کے دو دن بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ کے نتیجہ مثبت آ گیا۔71 سالہ کورونا مریض کی موت واقع ہونے کے 48 گھنٹوں بعد اور کورونا ٹیسٹ کے نتیجہ آنے پر شہری حکومت کی جانب سے لاش کو گھر سے لے جایا گیا اور پوری بلڈنگ کو ڈس انفیکٹ بھی کیا گیا۔بھارتی رپورٹ کے مطابق کورونا مریض کو گزشتہ پیر سانس میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا، کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد مریض کے گھر پہنچنے پر طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور وہ چل بسا۔لواحقین کے مطابق مریض کے مرنے پر ڈاکٹر نے گھر آ کر مریض کا چیک اپ کیا مگر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ کورونا وائرس کا معاملہ ہے اس لیے پولیس سیرابطہ کیا جائے۔لواحقین کے مطابق انہوں نے پولیس اور محکمہ صحت سے رابطہ کرنے کی

بہت کوشش کی مگر اْنہیں کہیں سے بھی موثرجواب نہیں ملا، سرد خانے والوں نے بھی کورونا مریض کا سن کر مدد سے انکار کر دیا اور اور دوبارہ رابطہ کرنے پر فون بھی نہیں اٹھایا۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ ان سب حالات کے بعد انہوں نے مریض کی لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے لواحقین کا بتانا تھا کہ ٹیسٹ رپوٹ آجانے پر بھی انہوں نے محکمہ صحت سے رابطہ کیا مگر انہیں کسی قسم کا کوئی جواب نہیں ملا، بدھ کی صبح محکمہ صحت نے خود رابطہ کیا اور بتایا کہ لاش گھر سے لے جانے کی کارروائی پر کام جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے بدھ کی دوپہر کو اپارٹمنٹ سے لاش نکالی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…