اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ٹی سلیز کے ذریعے قوت مدافعت بڑھا کر کورونا سے بچا جاسکتا ہے،سوئیڈن کی نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)مہلک کورونا وائرس  کے حوالے سے سوئیڈن کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جسم میں امیونٹی یعنی قوت مدافعت  مضبوط کر لینے والے  افراد کورونا کا شکار نہیں ہو سکتے اور اس وجہ سے انہیں اینٹی باڈیز ٹیسٹ کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔

حال ہی میں کیرولنسکا یونیورسٹی ہسپتال سوئیڈن کے محققین نے ان 200 افراد پر تحقیق کی جن میں کورونا وائرس کی علامات کم تھیں یا پھر تھیں ہی نہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی علامات کم یا پھر ہوتی ہی نہیں ان میں ٹی سیلز  (خلیات) پائے جاتے ہیں جو کسی بھی انفیکشن سے لڑتے ہیں۔ٹی سیلز انسانی جسم میں ایک قسم کے سفید خون کے خلیات ہیں جو وائرس سے متاثرہ خلیوں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ قوت مدافعت کے نظام کا ایک لازمی حصہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق مطالعے سے اخذ کیے گئے نتیجے کے مطابق خون کا عطیہ کرنے والے صحتمند افراد میں سے 30 فیصد میں ‘‘ٹی سیل امیونٹی’’ اینٹی باڈیز سے دو گنا زیادہ ہوجاتی ہیں۔یعنی ایسے مریض جن میں کورونا وائرس کی علامات کم ہیں یا نہیں ہیں ان میں اگر  اینٹی باڈیز  کم ہے اس  کے باوجود بھی ٹی سیلز وائرس سے مقابلہ کرسکتا ہے۔  واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے متجاوز ہو گئی ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد افراد بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن تاحال اس کے علاج کے لیے دنیا بھر  کے سائنسدان  اور طبی ماہرین اس کی کوئی باقاعدہ ویکسین تیار کرنے میں ناکام ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…