اسلام آباد(این این آئی)ایک سالہ بچے کے تین گردے،ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق برٹش ہوم اسلام آباد کے رہائشی حافظ منیب الرحمن کے ہاں پیدا ہونیوالے بچے محمد زید کے پیٹ میں تین گردے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔تکلیف ہونے پر جب بچے کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں کو کچھ سمجھ میں نہیں آیا لیکن جب بچے کو شفاانٹرنیشنل ہسپتال
اسلام آباد لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹر اعجاز حسین نے بچے کا الٹرا سائونڈ کرانے کو کہا جس میں پتہ چلا کہ بچے کے پیٹ میں تین گردے ہیں اور بائیں جانب دو اور دائیں جانب ایک گردہ ہے۔بائیں جانب اوپر نیچے دو گردے ہونے کی وجہ سے بچے کے پیٹ میں درد رہتا ہے جس کی وجہ سے بچہ روتا رہتا ہے ۔ڈاکٹر اعجاز نے لواحقین کو بتایا کہ بچے کا آپریشن ہو تو بچہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا ۔