جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

اسمبلی میں یومیہ کتنے لاکھ خرچ کیا جاتا ہے؟ عوامی مسائل بارے دھماکہ خیز بات کر دی گئی

datetime 30  جون‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن ) تحریک لبیک پاکستان کے منتخب عوامی نمائندے، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ مفتی قاسم فخری نے عوامی مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں یومیہ 40 سے 45 لاکھ خرچ کیا جاتا ہے لیکن عوامی مسائل پر بات ہی نہیں ہوتی اس کے برعکس فلاں گو فلاں گو کے نعروں اور ڈیسکیں بجا کر اسمبلی سیشن بغیر کسی مسئلہ کا حل تلاش کئے ختم ہوجاتا ہے۔

کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا کوئی پرسان حال نہیں بلدیہ ٹاؤن کے ساتھ پورا کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، عنقریب مون سون کی آمد ہے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیشگوئی ہورہی ہے لیکن ادارے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں کیونکہ مسائل کا سامنہ عوام کو کرنا ہے۔ ابلتے گٹر ٹوٹی سڑکوں نے عوام کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کی بدمعاشی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی تقسیم کاری کا نظام مکمل کرپشن کی نذر ہے، سیوریج کا نظام بدحال ہے،بارشوں میں مزید بدحالی آتی ہے، ان مسائل پر بات کرتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے روشنیوں کے شہر کی بات نہیں ہورہی بلکہ ہم کسی دیہات یا گاؤں کی بات کر رہے ہوں۔ متعلقہ حکام اور ادارے اپنے سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جلد از جلد برساتی نالوں کی صفائی کی طرف توجہ دیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی سندھ مفتی قاسم فخری نے عوامی مسائل کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں یومیہ 40 سے 45 لاکھ خرچ کیا جاتا ہے لیکن عوامی مسائل پر بات ہی نہیں ہوتی اس کے برعکس فلاں گو فلاں گو کے نعروں اور ڈیسکیں بجا کر اسمبلی سیشن بغیر کسی مسئلہ کا حل تلاش کئے ختم ہوجاتا ہے۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا کوئی پرسان حال نہیں بلدیہ ٹاؤن کے ساتھ پورا کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، عنقریب مون سون کی آمد ہے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…