اسلام آباد(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا شروع کردیا،قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ بجٹ منظور ہوتے ہی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے پیر کو زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،جس میں بلاول بھٹو نے
ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے تو ہمارے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا مگر آپ رات کو وزیراعظم کے عشائیے میں چلے گئے اور آج بجٹ پاس کرانے میں حکومت کا ساتھ دیا،جس پر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ان کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے کہ حکومت ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔بلاول نے کہا کہ آپ حکومت یا اپوزیشن میں سے کوئی ایک راستے کا انتخاب کریں،میری خواہش ہے کہ آپ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنیں کیونکہ اس حکومت نے عوام کو مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا،ملک بحرانوں کا شکار ہے۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔شاہ زین بگٹی نے یقین دلایا کہ وہ حکومت سے زیادہ اپوزیشن کی طرف ہیں اور آنے والے دنوں میں پارٹی کی مشاورت کے بعد اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جبکہ بجٹ منظور ہوتے ہی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے پیر کو زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،جس میں بلاول بھٹو نے ان سے شکوہ کیا کہ آپ نے تو ہمارے ساتھ چلنے کا وعدہ کیا تھا مگر آپ رات کو وزیراعظم کے عشائیے میں چلے گئے اور آج بجٹ پاس کرانے میں حکومت کا ساتھ دیا،جس پر شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات حل نہ کئے تو میں اپوزیشن کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔