اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،اپوزیشن کس بات کو رد کر رہی ہے،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہا ں بھی تیل کی قیمتیں بڑھیں،ایشیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس کی تیل کی قیمتیں پاکستان سے کم ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ اپوزیشن نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی،ماضی کی حکومتوں کی تباہ حال معیشت کو ہم نے ٹھیک کیا۔ حماد اظہر
نے کہاکہ کیا اپوزیشن اس بات پر احتجاج کررہی ہے کہ کوئی نیاٹیکس نہ لگا کر انہیں پوائنٹ سکورنگ کا کوئی موقع نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،اپوزیشن کس بات کو رد کر رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے انتہائی تیز رفتاری سے کام کیا،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کیبعد یہا ں بھی تیل کی قیمتیں بڑھیں۔حماد اظہر نے کہاکہ ایشیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس کی تیل کی قیمتیں پاکستان سے کم ہوں۔