پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

اختر مینگل اتحادی نہ رہے اس لیےاعشائیے میں شرکت نہ کی لیکن ق لیگ اورشیخ رشیدا عشائیے میں شریک کیوں نہ ہوئے؟بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہاؤس میں دئیے گئے اعشائیہ سے خطاب میںوززیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے روز سے لاک ڈاؤن کے خلاف تھا،سب سے پہلے ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کیا اب تمام ممالک سمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اتحاد جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔

ہم نے معیشت کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی ہے۔تحریک انصاف اور اتحادی ارکان سے رابطے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مشرف نے دباؤ میں آکر دو بار چینی بحران رپورٹ روکی،میرے اوپر بھی دباؤ تھا لیکن ہم نے رپورٹ عوام کے سامنے رکھی ہے،ہر روز نئے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں جلد مسائل سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر لوگ بھرتی ہوئے اس سے ملک کی بدنامی ہوئی،پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ کے معاملے پر بھی ہمارے اوپر دباؤ تھا،چاہتے تو بہت کچھ چھپا سکتے تھے لیکن ہم نے حقائق عوام کے سامنے رکھے ہیں۔ وزیر اعظم نے مہاتیر محمد کی مثالیں بھی دیں۔وزیر اعظم کے عشائیے میں بلو چستان عوامی پارٹی کے وفد کی قیادت ڈاکٹر زبیدہ جلال نے کی جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید طبعیت ناساز ہونے کے باعث اعشائیہ میں نہ پہنچ سکے۔ مسلم لیگ (ق) نے مصروفیات کے باعث وزیراعظم کے عشائے میں شرکت نہیں کی، مسلم لیگ (ق) نے موقف اختیار کیا قیادت کی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکتے، تاہم بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کریں گے ۔ راجہ ریاض اور نو رعالم خان بھی عشائیہ میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت کو منانے کیلئے حکومتی رابطے بھی کسی کام نہ آئے۔

سپیکر اسد قیصر نے پہلے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی پھر چودھری پرویز الہیٰ کو فون بھی کیا اور عشائیے میں شرکت کی دعوت دی۔ق لیگ نے موقف اپنایا کہ حکومت کے اتحادی ہیں بجٹ میں بھرپورساتھ دیں گے لیکن پارٹی قیادت کی مصروفیت کے باعث عشائیہ میں شرکت نہیں کر سکتے۔ پرویز الہیٰ نے اسد قیصر کو جواب دیا جب آپ عشائیہ دیں گے تب ضرور آئیں گے۔بلوچستان نیشنل پارٹی

مینگل نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سے صاف انکار کر دیا تھا۔ اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کے اتحادی نہیں رہے، اس لئے عشائیہ میں نہیں جا سکتے۔وزیراعظم عمران خان نے عشائیہ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کی جس میں تحفظات اور شکوے دور کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ وزیراعظم نے اتحادیوں کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیا اور حکومتی امور میں ساتھ لے کر

چلنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال، میر خالد مگسی اور سردار اسرار ترین سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس ملاقات میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ

بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ ہے۔ بلوچستان کی احساس محرومی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کورونا صورتحال میں معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے تمام اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد نے بھی ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفد کی سربراہی کی۔

وفاقی وزیر امین الحق سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔اس ملاقات میں کراچی اور حیدر آباد میں ترقیاتی منصوبوں اور کے فور منصوبے میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم نے کراچی، حیدر آباد اور میر پور خاص کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ جی ڈی اے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور رکن اسمبلی سائرہ بانو شریک تھے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور غلام بی بی بھروانہ کی بھی ملاقات ہوئی۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…