اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وبا سے نمٹنے کی کنجی اسمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ بیماری کے پھیلاؤ کے آغاز سے ہی ہماری تمام تر توجہ زندگی اور معاش کو متوان بنانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے لکھا کہ وبا سے نمٹنے کی واحد
کنجی اسمارٹ لاک ڈائون اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔عاصم سلیم باجوہ کانے کہاکہ قوم نے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ فاصلہ اختیار کرنے میں مثالی بہتری دکھائی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر بلوم برگ کی ایک رپورٹ ’’ اسمارٹ لاک ڈاؤن یورپ کا مستقبل ہیں‘ ‘شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ٹیم اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ٹیم نے کورونا بحران میں اْن کی مدد کی۔