پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈبلیو ڈبلیو ایف میں جعلی ڈگری ہولڈرز ڈپٹی ڈائریکٹرنے اپنے ہی دستخطوں سے خود کو ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا ، وزارت کے افسران کو کیسے رام کیا، دھماکہ خیز ثبوت پیش

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزارت اوورسیز کے ذیلی ادارہ ورکر ویلفیئر فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف) میں جعلی ڈگری ہولڈرز ڈپٹی ڈائریکٹرنے وزارت کے افسران کو رام کرتے ہوئے اپنے ہی دستخطوں سے خود کو ڈائریکٹر ایڈمن بنا دیا۔مشیر وزارت اوورسیز ذوالفقار بخاری سمیت سیکرٹری ودیگر کو درخواستیں ثبوتوں کے ساتھ ارسال کردی گئیں۔سلطان صدیقی نے وزارت اوورسیز کو ایک درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ

ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعد الرحمان نے ساؤتھ اسٹام یونیورسٹی واشنگٹن لندن کیمپس سے ایم بی اے کیا جو کہ ایچ ای سی کی جانب ان کی ڈگری تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔سعد الرحمان بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کام کر رہا تھا اور انہوں نے اس دوران پی ایس او ٹو منسٹر میاں عثمان علی شاہ سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے اپنا ترقی کا لیٹر گریڈ19میں نکال دیا اور میاں عثمان علی شاہ جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں گریڈ17اور18کے افسران ہیں ایسے مافیاز کو نہ صرف تحفظ دے رہا ہے بلکہ وزارت میں ان کے خلاف ہونے والی کسی قسم کی انکوائری میں بھی روکاوٹیں کھڑی کرتا ہے۔سلطان صدیقی نے مزید انکشاف کیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں جعلی ڈگری ہولڈرز کے افسران کی بہتات ہے جنہوں نے اقرباء پروری کے بل بوتے غلط کاموں میں مصروف ہیں۔ابتدائی طور پر سعد الرحمان کے خلاف غیر جانبدار انکوائری کرکے انہیں اپنے ڈیپارٹمنٹ میں بھیجا جائے یا ان کا مقدمہ ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے اور میاں عثمان علی شاہ کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے کیونکہ ایسے افسران کے ہوتے ہوئے میرٹ پر کام سرانجام نہیں دئیے جاسکتے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعد الرحمان نے ساؤتھ اسٹام یونیورسٹی واشنگٹن لندن کیمپس سے ایم بی اے کیا جو کہ ایچ ای سی کی جانب ان کی ڈگری تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…