پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات کے ٹرک ڈرائیور شاہ زمین کی فریاد سن لی ،شاندار فیصلہ کرکے دل جیت لئے

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مینگورہ سوات سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور شاہ زمین کی فریاد سن لی اور اس کے تین بیمار بچوں کا علاج معالجہ سرکاری سطح پر کروانے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ شاہ زمین کا پندرہ سالہ بیٹا بینائی سے محروم اور ذہنی بیماری کا شکار ہے جبکہ اس کے بارہ سالہ جڑواں بچوں میں

سے بیٹی ہاتھ پاوں سے معزور جبکہ بیٹا موذی مرض ہیموفیلیا میں مبتلا ہے۔ شاہ زمین معاشی مشکلات کے باعث اپنے بچوں کے علاج پر آنے والے اخراجات ٹھانے سے قاصر ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر ان بچوں سے متعلق خبر نشر ہونے کے فوری بعد وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ان بچوں کے مفت علاج معالجے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ نجی چینل کو نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے ان بچوں کے والد نے صوبائی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کے بچوں کا سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے۔ بچوں کے مفت علاج معالجے کے لئے احکامات جاری کرنے پر شاہ زمین نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کا خیال رکھنا حکومت وقت کی ذمہ داری اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے جس کے لئے موجودہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ان بچوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ شاہ زمین کا پندرہ سالہ بیٹا بینائی سے محروم اور ذہنی بیماری کا شکار ہے جبکہ اس کے بارہ سالہ جڑواں بچوں میں سے بیٹی ہاتھ پاوں سے معزور جبکہ بیٹا موذی مرض ہیموفیلیا میں مبتلا ہے۔ شاہ زمین معاشی مشکلات کے باعث اپنے بچوں کے علاج پر آنے والے اخراجات ٹھانے سے قاصر ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر ان بچوں سے متعلق خبر نشر ہونے کے فوری بعد وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ان بچوں کے مفت علاج معالجے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…