ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وزیراعظم عمران خان کاوعدے پورے کرنے کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وعدے بھی پورے کرینگے۔ انہوں نے یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کے مسائل سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بی اے پی کے وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا اور بلوچستان کے حوالے سے وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران نے وفد کویقین دھانی کرائی کہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، وعدے بھی پورے کرینگے۔ بی اے پی وفد نے یقین دہانی کرائی وہ کہ بجٹ منظوری میں تعاون کرینگے۔ وفد میں وفاقی زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی،خالد حسین مگسی،محمد اسرار ترین،روبینہ عرفان شامل تھے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر تعلیم شفقت محمود،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم سوری اور چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر بھی ملاقات کے موقع پر موجودتھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت اور بجٹ کی منظوری میں حکومت کو مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے جس کا ایک وزیر بھی کابینہ کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں ایک مزید وزارت نہ ملنے پر بھی وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان وفد نے بھی ملاقات کی ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے و فد کی قیادت کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ وفد میں وفاقی وزیر امین الحق، اقبال محمد خان، اسامہ قادری، اقبال محمد علی اور کشور زہرا ش بھی شریک تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور چیف وہیپ عامر ڈوگربھی ملاقات میں شامل تھے ۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے مسائل اور قومی ایشوز پر بات کی۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پیدا ہونے والے مسائل، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ اٹھایا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وفاقی بجٹ، قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…