جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ون ڈے سیریزکے لیے سلیکٹرزکی ممکنہ پلیئرزپرمشاورت مکمل

datetime 28  جون‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک ) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان آج پےر کو متوقع ہے۔اس ضمن میں سلیکٹرز نے مشاورت مکمل کر لی، منتخب کرکٹرز 5روزہ کیمپ میں نماز تراویح کے بعد ٹریننگ کیا کریںگے،اسپیشلسٹ کھلاڑی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب روانہ ہونگے۔قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت مکمل کرلی، اعلان آج پیر کو متوقع ہے، قیادت اظہر علی کے سپرد ہوگی، سلیکٹرز نے احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک،عمراکمل، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، جنید خان، اسد شفیق، عماد وسیم، انور علی، عمران خان، بلاول بھٹی،یاسر شاہ، حماد اعظم، سمیع اسلم، مختار احمد، احسان عادل، راحت علی، سعد نسیم کے ناموں پر غور کیا، حارث سہیل اور وہاب ریاض کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔محمد عرفان کے میچ فٹ ہونے کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا۔کپتان سمیت ون ڈے ٹیم میں شامل کئی کھلاڑی پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہیں، دیگر منتخب پلیئرز 5روزہ کیمپ میں نماز تراویح کے بعد ٹریننگ کیا کرینگے،رمضان المبارک کی وجہ سے کیمپ کا شیڈول معمول سے ہٹ کر ہوگا، رات 10بجے پریکٹس کے بعد 2بجے تک فزیکل سیشن بھی کیا جائے گا۔لاہور میں ٹریننگ کرنے والے کھلاڑی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب روانہ ہوکر سری لنکا میں موجود کرکرکٹرز کو جوائن کرلیںگے، پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11جولائی کو ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کی سیریز میں کامیابی انتہائی ضروری ہے،وہاب ریاض کی انجری کے سبب شرکت مشکوک ہے، محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پر ان کی بطور آل راﺅنڈر خدمات حاصل نہ ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے،اس صورت میں مہم دشوار ہوتی دکھائی دیتی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…