پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

چوہدری برادران کی حکومتی اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دعوت ہی نہیں دی گئی

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری برادران نے اتحادی جماعتوں کو عشائیہ کی دعوت دے دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے کی دعوت سے پہلے ہی دعوت دی ہوئی تھی، چوہدری برادران کو اتحادی جماعتوں کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اس عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

دوسری جانب ق لیگ نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات طارق بشیر چیمہ کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ذرائع اسپیکر اسمبلی نے ق لیگ سے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت کی درخواست کی تاہم ق لیگی قیادت نے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کرلی،ذرائع کا کہناہے کہ طارق بشیر چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی چوہدری شجاعت سے ٹیلی فون پر بات کرائی۔ اسپیکر نے درخواست کی کہ اپنا ایک نمائندہ ہی وزیراعظم کے عشائیہ میں بھیج دیں لیکن چوہدری برادران نے لال جھنڈی دکھا دی۔ ذرائع کا کہناہے کہ چوہدری برادران کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ووٹ آ پ کی امانت ہے،بجٹ میں آپ کو اسپورٹ کریں گے لیکن کسی بھی حکومتی دعوت میں شریک نہیں ہونگے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھاکہ میں نے بھی آ پ کو کھانے کی دعوت دے رکھی ہے۔ چوہدری برادران نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے کھانے کی دعوت پر ضرور آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حکومتی اتحادی رہنماؤں کو وزیراعظم عمران خان کے عشائیے کی دعوت سے پہلے ہی دعوت دی ہوئی تھی، چوہدری برادران کو اتحادی جماعتوں کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اس عشائیہ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ دوسری جانب ق لیگ نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…