فیصل آباد (آن لائن )وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کرونا ٹیسٹوں کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔ اب تو کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ ہسپتالوں، لیبارٹریز اور کلیکشن سنٹر کے لیے کرونا ٹیسٹ کے ریٹ مقررہکر دیئے۔ کرونا پی سی آر ٹیسٹ چائنا کٹس سے 5500 روپے جبکہ ایبٹ کٹس سے ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے مقرر کر دی۔ حکومتی ریٹ سے
زائد وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید علی حیدر نقوی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں، لیبارٹریز اور کلیکشن سنٹر کو کرونا کے پی سی آر ٹیسٹ کرتے ہوئے مبینہ طور پر منہ مانگی قیمت وصول کرنے کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ہیلتھ کیئر ریگولیشن اتھارٹی ایکٹ2018 کے تحت کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے ریٹ مقرر کر دیئے ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور وہ نمایاں جگہوں پر کرونا کے ٹیسٹ کے ریٹ آویزاں کریں جبکہ کرونا ٹیسٹ کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی۔