جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

25 ہزار بھارتیوں کوکشمیری ڈومیسائل کا اجرا پاکستان کا شدید ردعمل ، بڑی سازش بے نقاب کردی

datetime 28  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے 25 ہزار  بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل دینے کے  اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف  ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی

قراردادوں کی خلاف ورزی ہے کیونکہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس بھارتی سرکاری حکام سمیت غیر کشمیریوں کو دیے گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی سازشوں میں مصروف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی سازش کر رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے یکم اپریل کو ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق اب مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل (شہریت) کا نیا قانون نافذ ہوگا اور اْس کی رو سے سرکاری محکموں میں چپڑاسی، خاکروب، نچلی سطح کے کلرک، پولیس کانسٹیبل وغیرہ کے چوتھے درجے کے عہدوں کو کشمیریوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جبکہ گزیٹِڈ عہدوں کے لیے پورے بھارت سے امیدوار نوکریوں کے اہل ہوں گے۔بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ایک صدارتی حکم نامے کے تحت ختم کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…