جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پتنگ کی ڈور نے6 سالہ بچی کی زندگی کی ڈور کاٹ دی  وزیر اعلیٰ کا سخت نوٹس، ایس ایچ او معطل

datetime 28  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)ساندہ کے علاقہ میں ڈبل سڑکاں پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے فوری رپورٹ طلب کر لی ، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ شرجیل ضیا کو معطل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شہری عمران اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ساندہ کے علاقہ

ڈبل سڑکاں سے گزر رہاتھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی بیٹی چھ سالہ حریم فاطمہ کے گلے پر پھر گئی ۔ بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں میاں منشی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ڈور پھرنے سے بچی کے جاں بحق ہونے پر ایس ایچ او ساندہ شرجیل ضیا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…