پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

امریکہ میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک ، ایک کی ہمیشہ کیلئے بینائی چلی گئی

datetime 28  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جب کہ 3 کی حالت نازک ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وبا کے خوف میں مبتلا افراد گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان افراد نے سینی ٹائزر کو کورونا کا علاج سمجھ

کر اسے پی لیا تھا۔ ان افراد میں میتھانول اور الکوحل کی زیادتی پائی گئی ہے۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…