فیصل آباد (آن لائن ) ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر نوجوان نے پھندہ لے لیا جبکہ گھریلو حالات سے تنگ شخص نے خود کو آگ لگا لی، ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا‘ ساہیانوالہ کے علاقہ جھوک گھڑتل کے رہائشی 33 سالہ الطاف ولد عاشق کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تو اس نے بیوی کو منانے کے لیے کوشش کی۔ روٹھی بیوی کے راضی نہ ہونے پر
دل برداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ دوسرا واقعہ جڑانوالہ روڈ محلہ اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں پر گھریلو حالات سے تنگ آ کر 42 سالہ شخص امجد شہزاد ولد اسلم نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے مضروب کو الائیڈ ہسپتال برن یونٹ منتقل کر دیا۔