اسلام آباد( آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں اب بھی سب سے کم ہیں۔تفصیلات کے مطابق راتوں رات پٹرول قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ اور شدید عوامی ردل عمل پر زلفی بخاری نے اپنے
ٹوئٹ پیغام میں پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ جنوری کے مہینے کی قیمتوں سے کرتے ہوئے لکھا کہ جنوری کے مقابلے میں پیٹرول 17 اور ڈیزل 26 روپے فی لیٹر سستا ہے ۔زلفی بخاری کا مؤقف ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں دنیا میں پیڑول کی قیمتیں 112 فی صد بڑھیں، لیکن ہمارے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں صرف 23 فی صد اضافہ ہوا۔