جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اختر مینگل کو منانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ، فوری ہدایات جاری کر دی گئیں

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن)بلوچستان کیلئے وفاق میں 6 فیصد ملازمت کوٹہ پر عملددر آمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کی حکومت سے علیحدگی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے اتحادی جماعت بی این پی کو منانے کی کوششیں تیزکر دی گئیں ہیں اس ضمن میں حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے6 نکاتی ایجنڈے

پر عملددر آمد شروع کردیا ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کیلئے 6 فیصد کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کیلئے وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں،محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کوٹہ کو یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ مملکت پاکستان کے آئین کا آرٹیکل27 تمام طبقات اور علاقوں کی سرکاری اسامیوں کیلئے نمائندگی کی اہمیت کو تسلیم کر تا ہے،مذکورہ آئین کی روشنی میں علاقائی،صوبائی کوٹہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ابتدائی طور پر وفاقی حکومت میں اسامیوں پر تقرری کے لئے چھ فیصد کوٹہ مختص کیا جاتا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات کر دی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے اس معاملے پر انتہائی سنجیدگی سے جائزہ لیا اور وہ خواہش رکھتے ہیں وفاقی حکومت کی تمام وزارتیں اورڈ ویژنز جلد از جلد بنیادوں پر ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور وزیر اعظم نے تمام وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بلوچستان کیلئے رکھے گئے کوٹہ کے حوالے سے 30 جون 2020 تک ہر ایک ڈویژن،وزارت،محکمہ جات،سرکاری ونیم ادارے میں بلوچستان کیلئے دستیاب اسامیوں کے لئے اعدادو شمار اور معلومات جمع کریں اور تمام محکمہ جات اور وزارتیں 30 روز کے اندر بلاتاخیر اسٹیبلشمنٹ کے پاس یہ معلومات پہنچا دیں جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایک مکمل رپورٹ تیار کرے گی اور اس معاملے پر اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…