اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دور ان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے قابل قبول نہیں،اضافہ پارلیمنٹ اور عوام کی توہین ہے،پاکستان پٹرول 55.56 قیمت پر خرید رہا ہے،س پر 44 روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے، ٹیکسٹز نہ لگائے جائیں تو پٹرولیم کی قیمت 67روپے ہونی چاہیے،اگر عمران خان کو زیادہ مہلت ملی
اور یہ پالیسیاں جاری رہیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا،شخص قومی اداروں کو اپنی انا کے لیے استعمال کرے اس سے بڑا بزدل کوئی نہیں،عمران خان اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں،تحریک انصاف اپنا نیا لیڈر منتخب کرے۔ ہفتہ کو ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی،خواجہ محمد آصف،سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور خرم دستگیر خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت نے جو بجٹ بنایا ہے نہ اسکی آمدن کے زرائع اور رقم درست ہے،نہ ہی اخراجات کی تفصیلات درست ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ بجٹ کے معاملے پر اگلے ہفتے تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی بجٹ پر بحث کر رہی ہے اور پٹرول کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ سے بڑا بوجھ ڈال دیا گیا ہے،بجٹ اجلاس کی دوران یہ عمل بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پٹرول 55.56 قیمت پر خرید رہا ہے،س پر 44 روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اگر ٹیکسز نہ لگائے جائیں تو پٹرول کی قیمت سے 67 روپیے ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ اگر عمران خان کو زیادہ مہلت ملی اور یہ پالیسیاں جاری رہی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔خواجہ محمد آصف نے کہاکہ جو شخص قومی اداروں کو اپنی انا کے لیے استعمال کرے اس سے بڑا بزدل کوئی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنا نیا لیڈر منتخب کرے۔ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)احسن اقبال نے کہاکہ پچیس روپے کا ایک وار میں اضافہ بہت بڑا بوجھ ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ اس عمل سے گھر،دوکان اور کارخانوں سمیت ہر شخص کا بجٹ متاثر ہو گا،یہ اضافہ پارلیمنٹ اور عوام کی توہین ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے اضافی ٹیکس لگا کر چور دروازے سے عوام کی کمر میں چھرا گھونپا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں گئی۔
احسن اقبال نے کہاکہ سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بدترین مہنگائی ہے وہ مافیاز جنہوں نے تیل اسٹاک کیا ہوا تھا،انہیں راتو ں رات اربوں کا فائدہ پہنچایا گیا۔انہوں ن کہاکہ یہ حکومت جس دن سے آئی ہے مافیاز کے ہاتھوں بلیک میل ہورہی ہے،یہ ایک مجرمانہ غفلت ہے اور مافیا کے جیبیں بھرنے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دیکھتا ہوں نیب اسکا نوٹس لیتی ہے اور کیا کرتی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ اس سارے کا براہ راست ذمہ دار عمران خان ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان آپ کو اس ملک نے بہت سے عزت دی ہے،عمران خان اگر اپ سے نہیں چل سکتا تو ریٹائرڈ ہو جاؤ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں بہت سے مافیاز ہیں جہاں نیب اور اسٹیٹ بینک بھی مافیا ہے،چند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے شرح سود کو بڑھایا گیا۔