کراچی (آن لائن) سندھ کی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے کرونا وائرس کیخلاف صوبائی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونیکا اعتراف کرلیا اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت نے کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو تھوڑا بہت لاک ڈاؤن ہے وہ بھی اتنا مؤثر نہیں کہ بڑھتے کیسز کو روک سکے۔ وزیرصحت نے کہا کہ
کرونا کے کیسز کم نہیں ہوئے، بڑھ رہے ہیں،تھوڑا بہت لاک ڈاؤن بھی ایسا نہیں،جس سے فرق پڑے۔ عذراپیچوہو نے واضح کیا کہ ہماری حکومت ڈکٹیٹرشپ نہیں جو ڈنڈے کے زور پرسب بند کرادیں۔وزیرصحت نے مزید کہا کہ مویشی منڈی سے کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے،اکتوبر میں کرونا کے وارتیز ہوجائیں گے اور اگلے چند ماہ میں کرونا کے کیسزمزید بڑھیں گے۔