ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

سلمان شہباز ملک واپس کیوں نہیں آتے، نواز شریف نے سیاست میں آکر سٹیل ملیں لگائی ہیںآصف زرداری نے سیاست میں آکر شوگر ملیں بنائی ہیں، وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو کھری کھری سنادیں 

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید پر وزیر مملکت علی خان نے سابق  اور موجودہ حکومت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کے کے لیے مختص اخراجات میں ایک سال میں 29 فیصد بچت کی گئی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملازمین کی تعداد میں کمی کی گئی، گاڑیاں واپس کی گئیں،خرچہ ایک ارب روپے سے

کم ہو کر 67 کروڑ روپے پر آگیا، کوئی کیمپ آفس نہیں بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ رائیونڈ کے محل میں ملازمین کی تعداد کیا تھی آج دیکھ لیں کہ کیا ہے؟،بنی گالا گھر کے باہر کی سڑک بھی وزیراعظم نے اپنے پیسوں سے بنوائی،غیر ملکی دوروں کے اخراجات میں بھی بہت کمی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں شرکت پر اخراجات کا موازنہ کرے،آصف زرداری نے تیرہ لاکھ ڈالر کا خرچہ کیا جبکہ نواز شریف نے گیارہ لاکھ ڈالرکا خرچہ کیا،عمران خان نے اقوام متحدہ اسمبلی میں شرکت پرتقریبا ڈیڑھ لاکھ ڈالر خرچہ کیا،پاکستان کا ایک وزیر خزانہ اب بھی مفرور ہے، اگر میاں نواز شریف کی صحت بہتر ہے تو وہ پاکستان کیوں نہیں آتے ؟،نواز شریف واپس آکرعدالت کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوتے؟ سلمان شہباز ملک واپس کیوں نہیں آتے، نواز شریف نے سیاست میں آکر سٹیل ملیں لگائی ہیں،آصف زرداری نے سیاست میں آکر شوگر ملیں بنائی ہیںانہوںنے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم سے خرچے کا حساب پوچھتے ہو تو سن لو ،وزیر اعظم کے لئے 474ملین روپے رکھے گئے اس میں سے 137ملین روپے بچائے گئے ،نوازشریف کی طرح وزیر اعظم نے ضمنی گرانٹس نہیں مانگی ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ڈیوس کے دورہ پر 4لاکھ 60ہزار ڈالر خرچ کئے ،شاہد خاقان عباسی نے 5لاکھ ڈالر خرچ کئے ،نواز شریف  نے ڈیوس میں 7لاکھ ڈالر خرچ کئے ،نوازشریف ڈیوس میں لفظ ایک نہ بول سکا ،آصف زرداری تو وہ تھے سوئس بینکوں کو خط نہ لکھنے دیا اور اپنا وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی قربان کردیا ،یہ وہ تھے جنہوں نے یہاں حضور یہ ہیں وہ ذرائع مگر ذرائع کبھی نہ بتائے ،

سلمان شہباز کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو واپس آئیں عدالتوں کا سامنا کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کوئی بزنس نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن)کے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ علی محمد خان نے اقوم متحدہ کے دوروں کا تقابلہ پیش کیا ،وزیراعظم نے ایک اجلاس شروع کیا تو ایک اے ٹی ایم کا نام لیا،انہوں نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 4 لاکھ پچاس ہزار ڈالر اس اے ٹی ایم نے خرچ کیے،وزیراعظم نے کہا کہ یہ

خرچہ میں قومی خزانے سے نہیں کر سکتا تھا،یہ اے ٹی ایم 5 ارب خرچ کر کے 500 ارب لوگوں کی جیبوں سے نکالتے ہیں، وزیراعظم نے صادق اور امین کی بات کی ہے،وزیراعظم کے پرائم اے ٹی ایم نے بیان دیا ہے کہ یہ اس کی قربانی ہے،حکومت میں آ کر کاروبار نہ کرنے کی بات کی گئی،وزیر اعظم  سے گزارش ہے کہ قومی خزانے سے خرچہ کرلیا کریں،اے ٹی ایم کے ذریعہ عوام کی جیب سے خرچہ نہ کیا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…