بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

ماسک نہ پہننے پر تنازع، پولیس نے تین افراد کو گولی مار دی

datetime 27  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی (این این آئی)کینیا کی وادی شگاف کے علاقے میں واقع ایک قصبے میں ماسک نہ پہننے پر شہریوں اور پولیس کے درمیان تنازع بڑھنے کے بعد پولیس نے گولی چلا دی، جس سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ جب کہ اس واقعہ کے خلاف ہنگامہ پھوٹ پڑنے کے بعد مزید دو

افراد پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے، لیکن اس کا موقف مقامی آبادی سے مختلف ہے۔رپورٹ میں ایک عینی شاہد کیتھ کوندا کے حوالے سے بتایا گیا کہ لسوس میں تنازع اس وقت شروع ہوا جب لوگوں نے ایک موٹرسائیکل ٹیکسی کے ڈرائیور کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کی، جس نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔کینیا نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ، جس کی خلاف ورزی پر 200 امریکی ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کینیا میں یہ ایک بڑی رقم ہے جسے بہت سے لوگ ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔کوندا نے بتایا کہ لوگوں نے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس اہل کار نے، جس نے موٹرسائیکل سوار کو حراست میں لے لیا تھا، مشتعل ہجوم پر گولی چلا دی، جس کی زد میں آ کر ایک موچی ہلاک ہو گیا۔اس کا کہنا تھا کہ پولیس اہل کار نے ہجوم پر کم ازکم پانچ گولیاں چلائیں۔ایک شخص کی ہلاکت کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس کے مقامی سربراہ کے گھر کو آگ لگا دی اور پولیس اسٹیشن پر پتھرائو کیا۔ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ایک بار بھر فائرنگ کی جس سے مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔دوسری جانب کینیا پولیس کے ترجمان چارلس اوینو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دوسرے موٹرسائیکل سواروں نے اپنے ساتھی کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کی، جو دو سواریوں کو لے جا رہا تھا۔ حکومت نے موٹرسائیکل ٹیکسیوں کو ہدایت کی کہ وہ کرونا وائرس کا پھیلا ئوروکنے کے لیے اپنی ٹیکسی پر صرف ایک سواری بٹھائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…