پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ،امریکہ کئی  ریاستوں میں دوبارہ پابندیاں لگا دیں

datetime 27  جون‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی )مریکہ میں کرونا وائرس کا پھیلا تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ روز ایک ہی دن میں ریکارڈ 45 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے ۔امریکہ میں کیسز کی مجموعی تعداد 24 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔امریکہ میں کیسز بڑھنے کے بعد کئی ریاستوں نے لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے

ریاست میں بارز اور ریستوران جلد بند کرنے اور لوگوں کی تعداد نصف کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ فلوریڈا میں بھی بارز کی حدود میں شراب کی سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر شراب خانوں کے مالک ناراض ہیں۔بارز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اچانک فیصلے سے انہیں بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے۔ ایک بار مالک کا کہنا تھا کہ اس نے ویک اینڈ کے لیے ہزاروں ڈالر کی خریداری کی تھی لیکن اب حکومت کے اس فیصلے سے انہیں مالی خسارے کا سامنا ہے۔ریاست فلوریڈا میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 8942 کیس رپورٹ ہونے کے بعد نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں،ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس کی امپریل کانٹی کے بعض علاقے وائرس کا گڑھ بن چکے ہیں لہذا یہاں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بعدازاں امپریل کانٹی میں صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ گھروں میں رہنے کے احکامات مارچ سے ہی نافذ العمل ہیں۔ البتہ مزید اقدامات کے لیے اجلاس ہو گا۔کیلی فورنیا کے حکام نے ریاست کی مختلف کانٹیز کو اسپتالوں پر دبا بڑھنے کے بعد کاروبار کھولنے سے روک دیا ہے۔ریاست الاسکا میں مزید 836 کیس رپورٹ ہونے کے بعد حکام نے شہریوں کو عوامی مقامات میں ماسک کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ریاست ٹیکساس نے کاروبار کھولنے میں پہل کی تھی اور مئی میں ریاست کے عوامی مقامات اور کاروباری مراکز کو کھول دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریاست میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا ئوتھا اور ایک ہی دن میں 5996 کیس رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسپتال لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے باعث ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…