جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

چین کا بھارت کے 18کلو میٹر علاقے پر قبضہ ، مودی علاقہ کیسے واپس لیں گے ؟مودی سرکار دھمکیاں دینا بھول گئے ، منظر عام پر آنے سے گریز

datetime 27  جون‬‮  2020 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بی جے پی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا مودی بتائیں چین سے بھارتی علاقہ کیسے واپس لیں گے ؟ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا سابق جرنیل، دفاعی تجزیہ کار اورمیڈیا سیٹلائٹ تصاویر کے

ذریعے بھارتی حدود میں چینی فوجوں کے داخل ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں،پورا ملک جاننا چاہتا ہے مودی حکومت لداخ میں ہماری سرزمین چین سے کب واپس لے گی۔مودی صاحب سامنے آئیں اور قوم کو یقین دہانی کروائیں ۔ کانگریس کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے دفاع پلم راجو نے کہا چین نے بھارت کے 18 کلومیٹر کے علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے کچھ عرصہ پہلے تک جہاں بھارت کی سرحدی پوسٹیں ہوا کرتی تھیں، وہاں اب بھارتی فوج پٹرولنگ سے بھی قاصر ہے ۔ادھر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا1993کے معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے چینی فوج نے حقیقی لائن آف کنٹرول (ایل اے سی )پراسلحہ اور فوج جمع کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایل اے سی کے پار کبھی کوئی اقدام نہیں کیا ،بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چین مذاکرات اور اتفاق رائے کے باوجود پرانی پوزیشن پر واپس نہ گیا تودوطرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔دوسری طرف بھارت کی قومی سکیورٹی کونسل نے لداخ میں چین کیساتھ 3فلیش پوائنٹس گلوان وادی، ہاٹ سپرنگ اور پین گانگ جھیل کے علاقوں سمیت 3488کلو میٹر لمبی حقیقی کنٹرول لائن پر فوجیوں کی تعداد میں اضافے کاعندیہ دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…