جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے سکھوں کے مقدس عبادت گاہ گوردوارہ کرتارپور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، پاکستان سب سکھ زائرین کے لئے کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے جارھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ

29جون سے گوردوارہ کرتارپور کھول دیا جائیگا،بھارت گوردوارہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اپنی سائیڈ پر انتظامات مکمل کرلے، گوردوارہ دوبارہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر کھولا جارھا ہے۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہداری 29 جون سے کھولنے پر آمادگی سے آگاہ کر دیا۔ عائشہ فاروقی نے کہاکہ کرتار پور راہداری کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ برس 9 نومبر کو کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر کرتار پور راہداری کھول کر سکھ یاتریوں اور عالمی برادری کی دیرینہ خواہس پوری کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرتار پور راہداری صحیح معنوں میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے،بھارت سمیت دنیا بھر میں سکھ برادری کی جانب سے حکومت پاکستان کے اس سنگ میل اقدام کو بھرپور طور پر سراہا گیا۔ عائشہ فاروقی نے کہاکہ سکھ مزہب کے بانی اور پہلے گرو بابا گرو نانک صاحب نے اپنی زندگی کے آخری 18 برس کرتار پور میں بسر کئے۔ عائشہ فاروقی نے کہاکہ کوویڈ 19 وباء کے پیش نظر راہداری کو رواں برس 16 مارچ کو عارضی طور پر بند کیا گیا۔ عائشہ فاروقی نے کہاکہ دنیا بھر میں مذہبی مقامات آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق صحت کے حوالے سے راہنمائی میں پاکستان نے بھارت کو راہداری کے دوبارہ کھلنے پر ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کیلئے دعوت دے دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…