ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے نااہلی چْھپانے کیلئے پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو داؤ پرلگا دیا،ن لیگ نے حکومت اور وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

datetime 26  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک جہاز حادثے میں نااہلی چْھپانے کے لیے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کوداؤ پرلگا دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے بیانات میں تضاد نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ قرضے نہیں لیں گے لیکن سب سے زیادہ قرضے لیے،

کہا گیا چھوٹی کابینہ ہوگی آج وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے، وزیر اعظم کی کون سی ایسی بات ہے جس میں تضاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو ئی ہے، وزیراعظم کی تقریر سے کسی کو روٹی نہیں ملے گی اور صرف تقریروں سے ملک نہیں چل سکتے، پاکستان کیساتھ نالائقوں کا کھیل چل رہا ہے، ایک کے بعد ایک شعبے کو تباہ کررہے ہیں اور دنیا کے سامنے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں۔احسن اقبال نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صرف ایک خواہش تھی کہ جیسے تیسے وزیراعظم بن جاؤں، دنیا کو دکھاتے ہیں سیاحت کو پروموٹ کرنے والاوزیراعظم آگیا ہے، بجٹ میں ٹورازم کے لیے ایک روپیہ نہیں رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک جہاز حادثے میں نااہلی چْھپانے کے لیے حکومت نے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کوداؤ پرلگا دیا، آج پوری دنیا میں پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری ایک مذاق بن گئی ہے۔سابق وزیرداخلہ نے عمران خان کو پاکستان کا گوربا چوف قرار دیا۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک جہاز حادثے میں نااہلی چْھپانے کے لیے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کوداؤ پرلگا دیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے بیانات میں تضاد نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ قرضے نہیں لیں گے لیکن سب سے زیادہ قرضے لیے، کہا گیا چھوٹی کابینہ ہوگی آج وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…