منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

کوئی بھی ڈاکٹر اتنا غیرذمہ دار نہیں ہو سکتا کہ انجکشن لگا کر کسی مریض کوہلاک کردے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ثبوت مانگ لئے

datetime 26  جون‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی ڈاکٹر اتنا غیرذمہ دار نہیں ہو سکتا کہ انجیکشن لگا کر کسی مریض کوہلاک کردے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈاکٹروں کی جانب سے زہریلے انجیکشن لگا کر کورونا مریضوں کی ہلاکت بارے ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے مایوسی پھیلی ہوئی ہے، مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے زہر کے انجیکشن لگا کر مریضوں کو مارنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کوئی ویڈیو ہے، ثبوت ہے تو سامنے لائیں؟ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کوئی ڈاکٹر اتنا غیر ذمہ دار نہیں ہوسکتا کہ انجیکشن لگا کرمریض کو مار دے۔ وکیل نے کہا کہ انجیکشن لگا کر مارنے کی ویڈیوز میں کوئی صداقت نہیں جس پر چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیا کہ قانون بتا دیں کہ کس کے تحت ہم حکم پاس کرسکتے ہیں؟ اکثر کہتا ہوں کہ کوئی درخواست دائر کرنی ہو تو تیاری کرکے آئیں۔وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے مزید تیاری کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے درخواست گزار وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈاکٹروں کی جانب سے زہریلے انجیکشن لگا کر کورونا مریضوں کی ہلاکت بارے ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے مایوسی پھیلی ہوئی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…