پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

جعلی ڈگری والے پائلٹس کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے،وفاقی وزیر غلام سرور کی ڈگری بارے بھی دھماکہ خیز بات کردی گئی

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے غلام سرور خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر جعلی ڈگری پر خدانخواستہ کوئی پائلٹ کام کررہا ہے تو اسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے مگر غلام سرور اپنی ڈگری کا تو بتائیں،غلام سرور خان سات سال تک پنجاب ٹینکل بورڈ کے جعلی ڈپلومے کا کیس بھگتے رہے اور اب دوسروں کی ڈگریاں چیک کررہے ہیں،

پائلٹس کی ڈگری پر سوال اٹھانے والے غلام سرور خان کی اپنی ڈگری عدالت میں چیلنج ہوگئی تھی۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ کوئی بھی سیاسی جماعت جعلی ڈگری پر پائلٹوں کو بھرتی نہیں کرسکتی، اگر کوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سول ایوی ایشن اتھارٹی اس کی ذمہ دار ہے، پائلٹ خود اپنی ڈگریوں کا معاملہ عدالت لے کر گئے، جہاں یہ کیس زیرسماعت ہے۔پلوشہ خان نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کا کام پائلٹوں کی بھرتی نہیں، یہ اداروں کے ہیومن ریسورسز کا کام ہوتا ہے، سیاسی مخالفت کی آڑ میں پی ٹی آئی ملک کو بدنام کررہی ہے، حکومت پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کی بات کرکے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنارہی ہے، اگر پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر پاکستان ائیرلائن پر کوئی پابندی لگتی ہے تو کون ذمہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے میڈیا میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر تضحیک ہورہی ہے اور حکومت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف ہے، حکومت سیاسی جماعتوں کی مخالفت میں وہ حد عبور نہ کرے کہ جس سے ملک کی بدنامی ہو، پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کی بات کرکے غلام سرور خان مسافروں کا قومی ائیرلائن پر سے اعتماد ختم کررہے ہیں۔پلوشہ خان نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی میں میرٹ کی بات کی جائے تو وزیراعظم سمیت آدھی کابینہ فارغ ہوجائے گی، اپنے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے یہ نوکریوں سے نکالنے کا نیا طریقہ ہے، اسٹیل ملز کے بعد پی آئی اے سے بھی لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان اپنے دوستوں کو پی آئی اے فروخت کرنے کے لئے سازشیں کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…