لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے بے روزگار گریجوایٹس کے لئے خود روزگار سکیم کے تحت قرض کی رقم 2 لاکھ روپے فی کس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ کے ارکان سے مشاورت شروع کر دی ہے، جس پر آئندہ تین روز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، اخوت نامی تنظیم کے اشتراک سے شروع کی جانے والی اس سکیم کا آغاز 12 ارب روپے سے کیا گیا تھا۔
جس کے تحت پنجاب حکومت اب تک 29 لاکھ بے روزگار گریجوایٹس کو روزگار کی فراہمی کے لئے 50 ہزار روپے بلاسود قرض دے چکی ہے جبکہ آئندہ مہنگائی کے تناسب کو سامنے رکھتے ہوئے قرض کی رقم میں اضافے کے فیصلے کی روشنی میں بے روزگار گریجوایٹس نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے کے لئے 2 لاکھ روپے فی کس رقم ادا کی جائے گی۔