ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کام نہیں ہو رہے،ترقیاتی فنڈز روک لئے گئے،تحریک انصاف اور اتحادیوں کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دئیے

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی کوئی تقسیم یا اختلاف نہیں ، اپنے نقطہ نظر کیلئے اظہار خیال کی آزادی ہر ایک کو حاصل ہے ،کورونا کی وباء کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز روکے جیسے ہی معاشی صورتحال بہتر ہوگی ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے جائینگے ۔

وزیراعظم نے ان خیالات کااظہار جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی ۔ چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین نے اپنے حلقوں کے مسائل حل نہ ہونے اور ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر وزیراعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے اور کہا کہ ان کے حلقوں میں کام نہیں ہورہے جس کی وجہ سے ان حلقوں کی عوام حکومت پر کڑی تنقید کررہی ہے اس لئے جلد از جلد ترقیاتی فنڈز جاری کئے جائیں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وباء کی وجہ سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی کے تحت کام کررہے ہیں معیشت پر بوجھ بڑھنے کی وجہ سے ترقیاتی فنڈز روکے گئے مگر صورتحال میں بہتری آتے ہی اراکین کو فنڈز جاری کردیئے جائینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وباء کی وجہ سے متاثرغریب طبقے کی طرف خصوصی توجہ دی اور احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں سو ارب سے زیادہ تقسیم ہوچکے ہیں لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

پارٹی کے اندر تقسیم اور اختلافات کی تردید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی متحد ہے اور کسی قسم کی کوئی تقسیم نہیں ہے اگر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے تو یہاس کا حق ہے مگر جو لوگ اہم عہدوں پر فائز ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ایسے بیانات دیتے ہوئے احتیاط کریں جس سے اختلافات کا تاثر جائے انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ بجٹ منظوری کے دوران ایوان میں موجود رہیں اور اپوزیشن کی بجٹ پر ترامیم اور کٹوتی کی تحریک کو ناکام بنائیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…