اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے ناراض کھلاڑی ’ایم این ایز‘ ن لیگ میں پرواز کیلئے تیار ۔۔جہانگیر ترین کے ذریعے مسلم لیگ کی اعلی قیادت سے معاملات طے پا گئے ۔ قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد کے ایک ناراض حکومت رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جہانگیر ترین کے ذریعے ان کے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ۔آئندہ ہونے والے انتخابات میں وہ این اے 110سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر
حصہ لیں گے ۔ انہوں نے اپنے اس سیاسی فیصلے کو صغیہ راز میں رکھا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی بہت بڑی غلطی کی تھی، حکومتی کردار اور رویے کا نہیں اندازہ تھا ، اس لیے اب وہ حکومت کیساتھ نہیں رہ سکتے ۔ ان ہائوس تبدیلی متوقع قومی حکومت یا مڈ ٹرم انتخابات کے فیصلے تک درجنوں ارکان پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیں گے ۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حکومتی رکن اسمبلی کی تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے ۔