اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ میں حکومت سندھ کی ادویات قبرستان سے برآمد ۔قبرستان میں ادویات کے 26 کاٹن برآمد کیے گئےجس پر سندھ حکومت کی’’ ناٹ فارسیل‘‘ کی مہر بھی لگی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات پرائیویٹ گوداموں سے برآمدگی کے بعد قبرستان سے بھی برآمد کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درگاہ قائم شاہ کے قریب قبرستان میں ادویات کے 26 کاٹن برآمد کیے گئے ہیں۔
چند روز قبل پولیس نے دو پرائیویٹ گوداموں سے دو کروڑ کی سرکاری ادویات برآمد کی تھیں۔گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر آج ادویات قبرستان سے برآمد کی گئی ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر آج چانڈکا ہسپتال عملے کو بھی بیانات کے لیے بلایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے ادویات قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
سندھ میں سرکاری اسپتال کی ادویات قبرستان سے برآمد کر لی گئیں pic.twitter.com/6SkTfCxToA
— Trends Pakistan (@TrendsPaak) June 24, 2020