اسلام اؔٓباد ( آن لائن )چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کا سہ فریقی تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے سے پاکستا ن میں 2.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاور سیکٹر کی ایک آئی پی پی
میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی، سی پیک کی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں یہ ایک تاریخی دن ہے ، کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ سہ فریقی معاہد معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔سی پیک منصوبوں کوتیزکرنے کی واضح ہدایات کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز انتھک محنت کررہے ہیں۔